ہیلمٹ، لائسنس کے بغیر ڈرائیورز کی شامت، اب گاڑیاں بندہو ں گی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص احمد: ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس کے سڑکوں پر آنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن  تیز کر دیا، چیف ٹریفک آفیسر نے موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بند کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف ٹریفک آفیسر نے کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی، موٹرسائیکل ان کے والدین کو بلا کر حوالدین کےوالے کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔
سی ٹی او کے مطابق کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی، موٹرسائیکل والدین کو بلا کر حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے چیف مستنصر فیروز کے مطابق رواں سال 11 لاکھ 80 ہزار 777 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کیخلاف کارروائی کی گئی، بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے پر 2 لاکھ 5 ہزار ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کی گئی، 40 ہزار کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکلیں، گاڑیاں بندکروائی گئیں۔

مستنصر فیروز کا کہنا ہے بلاتفریق گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والوں کے لائسنس چیک کئے جائیں، مستنصر فیروزنے کہا کہ کسی بھی ٹریفک غلطی پر سب سےپہلے لائسنس چیک کیا جائے، لائسنس نہ ہونے کی صورت میں دیگر وائیلشنز کوڈ کیساتھ لائسنس نہ ہونے کا بھی جرمانہ کیا جارہا ہے۔