(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف، حمزہ شہباز کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 7ستمبرتک ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق شہبازشریف، حمزہ شہبازکی حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی گئی، شہبازشریف، حمزہ شہبازآئندہ سماعت پرفرد جرم کے لئے عدالت طلب کیا گیا، جج سپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی، شہبازشریف کےوکیل امجدپرویزسپیشل سینٹرل کورٹ پیش ہوئے، شہباز شریف کےوکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ شہبازشریف، حمزہ شہبازکی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔محمد نواز نےدرخواست جمع کرائی تھی۔
وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شہبازشریف مصروفیات کےباعث پیش نہیں ہوں گے، وکیل نے استدعا کرتے کہا کہ حمزہ شہباز کوکمرکی تکلیف ہے،حاضری معافی منظورکی جائے، پراسیکیوٹرنےشہبازشریف کی درخواست پراعتراض نہیں کیا، حمزہ شہباز کی کمر کی تکلیف بارے میڈیکل لف کیا گیا۔
پراسیکیوٹر کا کہناتھا کہ حمزہ شہبازکی حاضری معافی کی درخواست پراعتراض ہے، وکیل نے جواب دیتے کہا کہ حمزہ شہبازکوکمرکادرد ،پہلےکبھی غیرحاضرنہیں ہوئے،ملک مقصود کاڈیتھ سرٹیفکیٹ ایف آئی اے نے پیش کردیا، نادراریکارڈ سےملک مقصود کی موت کی تصدیق ہوئی۔