سٹی 42: عوام مہنگے پیٹرول کیلیے تیار ہو جائے، اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے کی تجویز دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرول 1 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کر دی۔مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافے کی سفارش کی گئی۔اوگرا نے مٹی کا تیل 35 پیسے اور لائٹ ڈیزل 24 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی۔ سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی۔ حتمی فیصلہ کل وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔