زبوں حالی کے شکار بڑے عوامی منصوبے کی بھی سنی گئی

Metro bus
کیپشن: Metro bus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زبوں حالی کے شکار بڑے عوامی منصوبے کی بھی سنی گئی ،زبوں حالی کی شکار میٹرو بس سروس کی بحالی کے لیے فنڈ منظور  کر لئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق شہر کا بڑا عوامی میٹروبس سروس منصوبہ عرصہ دراز سے زبوں حالی شکار تھا  اور فنڈز کا اجرا نہ ہونے سے یہ منصوبہ مزید خستہ حالی کا شکار ہوتا رہا جس پر اب وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیا ہے اور میٹروبس کی تعمیر و مرمت کے لیے تیس کروڑ روپے کے فنڈ کے اجرا کی منظوری دے دی ہے ۔

اس فنڈ سے میٹروبس کے جنگلے کی پینٹنگ  اورسٹیشن کا تعمیراتی کام کیا جائے گا ۔ برقی سیڑھیوں کی مرمت اور سٹیشن کی چھتوں کا کام بھی کیا جائے گا ۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے ایوان وزیر اعلی سے رجوع کیا گیا ۔ایوان وزیر اعلی نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی استدعا پر فنڈ کی منظوری دے دی ۔نو سال پہلے بنے والی میٹرو بس سروس کی حالت اب ٹھیک کی جائے گی ۔30 کروڑ روپے خرچ کرکے میٹروبس کی تعمیر و مرمت کا کام کیا جائے گا۔