ویب ڈیسک : وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنااستعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے، استعفے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ڈاکٹر عشرت حسین پاکستانی تاریخ کے حساس ترین دور یعنی جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں اسٹیٹ بینک کے گورنر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وہ ڈاکٹر عشرت حسین کے استعفے سے متعلق رپورٹس کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے۔یادرہےڈاکٹر عشرت حسین وفاقی وزیر کی حیثیت سے اگست 2018 سے وفاقی کابینہ کا حصہ تھے اور انہوں نے وزیر اعظم آفس میں ادارہ جاتی اصلاحات سیل (آئی آر سی) قائم کیا تھا۔دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اب تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے۔