ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا دورہ لاہور متوقع

وزیراعظم کا دورہ لاہور متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) وزیراعظم عمران خان جمعرات کو لاہور کا ایک روزہ دورہ کرینگے، وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب سے ملاقات بھی کرینگے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان جمعرات کو ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وزراء کی کارکردگی سمیت مختلف اہم امور پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب سے ملاقات بھی کریں گے۔