سٹی 42: داتا دربار بھاٹی چوک پراجیکٹ پر ٹیپا کے نئے ڈائریکٹر اور ٹیم کی تقرری ہوگئی ۔
ٹیپا کے انجینئرمحمد اسد پراجیکٹ ڈائریکٹر داتا دربار بھاٹی گیٹ تعینات کردیے گئے ۔ عبدالجبار اور محمد علی سمیر ڈپٹی ڈائریکٹرز پراجیکٹ تعینات کیے گئے ۔
یار محمد رانجھا ، بابر علی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز پراجیکٹ تعینات کیے گئے ۔ محمد عرفان ، محمد کاشف ، عامر رضا بطور سب انجینئر تعینات ہوئے ۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
ماں بچی کے گٹر میں گرکر جاں بحق ہونے پرپراجیکٹ کی پوری ٹیم کو ہٹادیا گیا تھا۔
