سٹی 42: 4 فروری سے شیڈول سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات ہیں ۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے رجسٹرڈ امیدواروں کیلئے اضافی ہدایات جاری کر دیں
ایف پی ایس سی کا کہنا ہے کہ امیدوار قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے سے قبل تجدید کرائیں، زائد المیعاد شناختی دستاویزات امتحانی ہال میں داخلے کیلئے قبول نہیں ہوں گی۔امیدوار امتحان کے آغاز سے 50 منٹ قبل لازماً اپنی نشست پر موجود ہوں۔
امتحانی ہال میں اضافی مواد، بشمول اسٹینسلز، لے جانے کی قطعی اجازت نہیں ہو گی۔امیدوار پہلے جاری کردہ ہدایات کے ساتھ اضافی ہدایات پر بھی مکمل عمل کریں۔