سٹی 42 : پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹیری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ کے والد انتقال کر گئے ۔
پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹیری اطلاعات اور حیدر آباد ڈویژن کے صدر کے سینٹر عاجز دھامراہ کے والد محترم غلام حیدر دھامراہ کا انتقال ہو گیا ۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بروز ہفتہ صبح 10 بجے ہائے اسکول شاہپور چاکر ، سانگھڑ میں ادا کی جائے گی ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ضلع سانگھڑ کے سرکردہ جیالے ڈاکٹر غلام حیدر دھامراہ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر غلام حیدر دھامرہ مرحوم کے صاحبزاے اور پی پی پی حیدرآباد ڈویڑن کے صدر عاجز دھامراہ ، عمران دھامراہ اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، کہا کہ مرحوم ڈاکٹر غلام حیدر دھامراہ پارٹی کا اثاثہ تھے، انکے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔ مرحوم ڈاکٹر غلام حیدر دھامراہ نے پارٹی قیادت کی تین نسلوں کے ساتھ جدوجہد کی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر غلام حیدر دھامراہ کی جدوجہد اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر غلام حیدر دھامراہ مرحوم کیلیئے جنت الفردوس اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے پی پی پی حیدرآباد ڈویژن کے صدر عاجز دھامراہ کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر غلام حیدر دھامراہ پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کا انتقال باعثِ صدمہ ہے، ڈاکٹر غلام حیدر دھامرہ مرحوم کی پارٹی کیلیئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
فریال تالپور نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ، ڈاکٹر غلام حیدر دھامرہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔
سینیٹر وقار مہدی نے سابق سینیٹر عاجز دھامراہ کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ۔پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے پی پی پی حیدرآباد ڈویژن کے صدر اور سابق سینیٹر عاجز دھامراہ کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔ سینیٹر وقار مہدی کا سابق سینیٹر عاجز دھامراہ سمیت تمام سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔سینٹر وقار مہدی نے کہا ڈاکٹر غلام حیدر دھامراہ کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص جیالے سے محروم ہوگئی،ڈاکٹر غلام حیدر دھامرہ مرحوم کی پارٹی کیلیئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ، ڈاکٹر غلام حیدر دھامرہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر دے۔