ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت: شوہر کے معمولی مذاق پر خاتون نے خودکشی کر لی

بھارت: شوہر کے معمولی مذاق پر خاتون نے خودکشی کر لی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں ماڈل بننے کی خواہشمند خاتون نے شوہر کے مزاحیہ تبصرے سے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی شناخت تنو سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو لکھنؤ میں اپنے شوہر راہول شریواستو کے ساتھ رہتی تھی، خودکشی کا واقعہ رواں ہفتے بدھ کی شام کو پیش آیا۔

تنو سنگھ کی بہن انجلی نے پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں بتایا ہے کہ تنو سنگھ کے گھر میں سب لوگ آپس میں ہنسی مذاق کر رہے تھے، اسی دوران راہول نے تنو کو مزاحیہ انداز میں ’بندر‘ کہہ دیا جس پر وہ دل گرفتہ ہو کر دوسرے کمرے میں چلی گئی۔ 
دروازہ کھٹکھٹانے پر کمرے کا دروازہ اندر سے لاک ملا، گھر والوں نے  کھڑکی سے کمرے میں جھانکا تو تنو کو پھندے سے لٹکا ہوا پایا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق راہول نے دروازہ توڑ کر تنو کو فوراً ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تنو سنگھ کو ماڈل بننے کا بے حد شوق تھا۔

تنو اور راہول کی 4 سال قبل محبت کی شادی ہوئی تھی۔