بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو قیدیوں کے لباس کب پہنائے جائیں گے، تفصیل جانئے

Shah Mahmood Quraishi, Imran Khan, Prisoners' uniform, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: خفیہ ریاستی دستاویز سائفر کو افشا کرنے کے جرم میں سزا پانے والےدونوں پی ٹی آئی رہنما عمران خان اور شاہ محمود قریشی ابھی اپنے گھروں سے منگوائے ہوئے لباس میں ہی ملبوس ہیں۔

عدالت کا تحریری حکم نامہ ملنے پر دونوں  کو سپرٹنڈنٹ جیل کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ جس کے بعد جیل مینوئل کے مطابق دونوں کو جیل کے قیدیوں کا لباس پہنایا جائے گا۔ انہیں لباس دیتے وقت قیدی نمبر الاٹ کئے جائیں گے۔

 اڈیالہ جیل میں دونوں سزا یافتہ قیدیوں  کو ہائی سکیورٹی زون میں رکھا جائے گا۔ جیل انتظامیہ قیدیوں سےمشقت لینے یا نہ لینے کا فیصلہ عدالت کا تحریری فیصلہ ملنے پر کرے گی۔ سینئر جیل افسر کا کہنا تھا کہ اب تک کسی سابق وزیراعظم کو اڈیالہ جیل کی کسی فیکٹری یا باغیچے میں مشقت نہیں کرائی گئی۔