ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا احسن اقدام، سروسز ہسپتال میں پیڈز ایمرجنسی قائم

پنجاب حکومت کا احسن اقدام، سروسز ہسپتال میں پیڈز ایمرجنسی قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: لاہور کے سروسز ہسپتال میں بچوں کیلئے الگ ایمرجنسی قائم کردی گئی، پیڈز ایمرجنسی میں جدید طبی سہولیات میسر ہوں گی جبکہ اس سے قبل جگہ کی کمی سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا تھا۔

نگران حکومت کا ننھے مریضوں کیلئے بڑا اقدام ، سروسز ہسپتال میں بچوں کیلئے الگ ایمرجنسی بنا دی گئی ۔ سروسز ہسپتال کی ری ویمپنگ میں پیڈز ایمرجنسی کو شامل کیا گیا ہے ۔ سروسز ہسپتال کے ایڈمن بلاک والے حصے میں پیڈز ایمرجنسی بنائی گئی ہے ۔ پیڈز ایمرجنسی جدید طبی سہولتوں کی حامل ہوگی ،ہسپتال کی مین ایمرجنسی میں ہی پیڈز کیلئے بیسمنٹ میں ایک پورشن مختص تھا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جگہ کی تنگی کے باعث ننھے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا جبکہ دوسری جانب نئی پیڈز ایمرجنسی میں ننھے مریضوں کیلئے جدید طبی سہولتیں میسر ہونگی ۔