ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوہر اعجاز سے سعودی سفیر کی ملاقات، پاک سعودی بزنس ٹو بزنس روابط مزید آگے بڑھانے پر اتفاق

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : وزیر داخلہ و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکیی کی ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں پاک سعودی بزنس ٹو بزنس روابط کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری تجارت سمیت اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سرفہرست کے 10 صنعتکاروں کے وفد کی ریاض میں قیادت کرنے کا ارادہ ہے، پاکستان میں اسٹیل اور پیٹرو کیمیکل صنعت میں سرمایہ کاری کے مواقع سے سعودی صنعت کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں،  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی سیکٹر میں تعاون کو بڑھانے کے لیے اقدام لے رہے ہیں۔ 

انہوں نےکہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات بے پناہ قدرتی حسن سے مالامال ہیں، ان علاقوں میں لگژری ریزورٹس میں سرمایہ کاری دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے ، پاکستانی اشیاء کی مارکیٹنگ کے لیے عالمی سطح پر 'برانڈ پاکستان' اسٹورز قائم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔