فیکٹری ملازمین کو لیجانے والی بے قابو بس میٹرو جنگلا توڑ کر ٹریک میں جا گھسی

 فیکٹری ملازمین کو لیجانے والی بے قابو بس میٹرو جنگلا توڑ کر ٹریک میں جا گھسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)نشتر کالونی کے علاقے میں ملازمین کو لیجانے والی بس بے قابو ہو کر میٹرو ٹریک میں گھس گئی۔ 
فیروز پور روڈ پر نشتر میٹرو اسٹیشن کے پاس نجی فیکٹری کی بس میٹرو ٹریک سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق بس کی ٹکر  سےمیٹرو بس کا جنگلا ٹوٹ گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ بس کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جنگلے کی مرمت کے بعد میٹرو بس بحال کر دی گئی۔