ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی وزیرستان میں آرمی کا آپریشن، ایک دہشتگرد جہنم واصل

North waziristan operation, anti terrorist activity, counter attack, Pakistan Army, Taliban e Pakistan, TTP , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور:   سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ایک وطن دشمن کو جہنم واصل کردیا۔

پاکستان آرمی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران دہشتگرد نیکمان اللہ جہنم واصل ہوگیا۔ ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ ہلاک دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل سمیت متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ 

 آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔