نوویسٹ مینجمنٹ کمپنیز ،پنجاب کیٹل مینجمنٹ کمپنی اور شہر خاموشاں اتھارٹی بورڈز تحلیل

government of Punjab
کیپشن: government of Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :نگران حکومت نے نو ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز ،پنجاب کیٹل مینجمنٹ کمپنی اور شہر خاموشاں اتھارٹی بورڈز کو تحلیل کر دیا، 72بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا، محکمہ بلدیات پنجاب نے کمپنیز سربراہان کو احکامات جاری کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین عاطف چودھری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،پنجاب کیٹل مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین عبدالرزاق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،شہر خاموشاں اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عاطف الدین کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔

 لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز سمیت ،گوجرانوالہ،گجرات ،راولپنڈی ،سیالکوٹ ،فیصل آباد ،ملتان ،بہاولپور اور ڈیر غازی خان کے بورڈز تحلیل کر دیئے گئے ،لاہور پنجاب کیٹل مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ کو تحلیل کر دیا گیا ،شہر خاموشاں اتھارٹی کے بورڈ کو تحلیل کر دیا گیا ،گیارہ کمپنیوں کے چیئرمین اور ڈائریکٹرز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ،مجموعی طور پر 72سیاسی عہدوں پر تعینات ممبران کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔