دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ایک جان لیوا عمل

دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ایک جان لیوا عمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین ) جان سے زیادہ قیمتی دنیا میں کوئی شے نہیں، ذرا سی غفلت زندگی بھر کے پچھتاوے کا باعث بن سکتی ہے۔

زندگی ہے تو سب کچھ ہے، اس بات کا علم ہوتے ہوئے بھی ڈرائیورز گاڑی چلاتے سمارٹ فون کا استعمال کرتے ہیں، جو نہ صرف خود کو بلکہ سڑک پر موجود دیگر مسافروں کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دیتے ہیں۔

گاڑی چلانا محض شوق یا ضرورت پوری کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک بھاری ذمہ داری بھی ہے، جب آپ موٹر سائیکل کا ہینڈل یا گاڑی کا اسٹیئرنگ تھامے محو سفر ہوتے ہیں تو یہ آپ کی ہی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ سفر کے دوران آپ اور آپ کے آس پاس موجود افراد بڑے نقصان سے محفوظ رہیں۔

ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ گاڑی یا موٹر سائیکل چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال نہیں کرنا چاہیے، ہمارے اس عمل سے ایک محفوظ اور پرامن ملک کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔