سکول ہیڈ ماسٹر کی غلطی نے طالبعلم کی جان لے لی

سکول ہیڈ ماسٹر کی غلطی نے طالبعلم کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) سندر میں گورنمنٹ پرائمری سکول مراکہ کےہیڈ ماسٹر علی رضانے موٹر سائیکل دے کر طالبعلم کو موت کے منہ میں بھیج دیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ہیڈ ماسٹر کو معطل کردیا۔

 لاہور کے نواحی علاقے سندر میں گورنمنٹ پرائمری سکول مراکہ کےہیڈ ماسٹر علی رضا نے چوتھی جماعت کے 12سالہ طالبعلم ارسلان اور13سالہ سلیم کو اپنی موٹرسائیکل پر بیکری سے سامان لینے بھیجا، ملتان روڈ  پر دودھ سے بھرے ٹرک نے موٹرسائیکل سوار بچوں کو کچل دیا، زخمی بچوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال لیجایا گیا جہاں ارسلان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

سندر پولیس نے مزدا ڈرائیور زاہد کو گرفتار کر کے مزدا قبضہ میں لے لیا، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رائے ونڈ نے کوتاہی برتنے پر سکول ہیڈ ماسٹرعلی رضا اور درجہ چہارم ملازم کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔

مقتول بچے کے والدین نے وزیراعلیٰ سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer