خواجہ عمران نذیر کی ترکی کے وزیرصحت کو لاہورآمد کی دعوت

خواجہ عمران نذیر کی ترکی کے وزیرصحت کو لاہورآمد کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کی ترکی کے وزیرصحت کو ڈاکٹراحمت ڈرمیکن کووزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے لاہور آنے کی دعوت،  مارچ میں ترک وزیرصحت لاہور کادورہ کریں گے۔ خواجہ عمران نذیرکاکہناہے کہ بہترکوالٹی کی ادویات کےلیےمیڈیسن ٹریکنگ سسٹم بھی لاہورمیں لایاجائےگا۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی ترکی کے وزیر صحت ڈاکٹراحمت ڈرمیکن سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور ایک دوسرےکےشعبہ کےتجربات سےاستفادہ حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران کاکہنا تھا کہ ترکی کے صحت کے حوالےسے ماڈل سے استفادہ حاصل کریں گے۔

انکامزید کہناتھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صحت کے شعبہ میں بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں۔ جبکہ میڈسن ٹریکنگ سسٹم کےذریعے ادویات جب فیکٹری سےبن کرمارکیٹ تک پہنچتی ہے، تواس کی کوالٹی کوٹریک کیا جائےگا اور اس سلسلےمیں محکمہ صحت وفدترکی بھیجے گا۔

خواجہ عمران نذیرکاکہناتھاکہ صوبہ پنجاب میں بھی صحت کے شعبہ میں بہتری لائیں گے۔ اس موقع پرترکی میں پاکستان کےسفیرسائرس جاویدقاضی، سپیشل سیکرٹری صحت فیصل ظہور،ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول محمدسہیل، سی ای او ہیلتھ لاہورڈاکٹریاداللہ، ترکی کی جانب سے ڈاکٹرسلامی شامل تھے۔