ممنوعہ اسلحہ لائسنسوں کی تجدید پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت

ممنوعہ اسلحہ لائسنسوں کی تجدید پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:ہائیکورٹ نے ممنوعہ اسلحہ کی تجدید پر پابندی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے حکومت کو لائسنس ہولڈرز کے خلاف حتمی کارروائی سے بھی تاحکم ثانی روک دیا۔

جسٹس جواد حسن نےریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کے پاس صرف اسلام آباد میں اسلحہ لائسنسوں کے حوالے سے کاروائی کا اختیار ہے۔ پنجاب میں مداخلت نہیں کرسکتے۔

ہائیکورٹ کے جواد حسن نےمیاں نصیراحمد وغیرہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواستگزارکے وکیل عابد ساقی ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ حکومت نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے ممنوعہ اسلحہ کی تجدید پر پابندی لگا دی اور 31 جولاہی 2017 تک تمام ممنوعہ اسلحہ واپس کرنے کا حکم دیا ۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے بتایا کہ مقررہ وقت تک اسلحہ واپس نہ کرنے پر 50 ہزار جرمانہ اور انتقامی کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے کا نوٹس لے۔ ہائیکورٹ نے درخواست پر فرییقن کو نو فروری کےلیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔