سٹی42:سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر فیصل واوڈا کی نیوز کانفرنس میں مبینہ طور پر ججوں کو دھمکی دینے کے معاملہ پر ازخود نوٹس لے لیا۔ اس از خود نوٹس کی سماعت کل جمعہ کے روز ہو گی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنی نیوز کانفرنس میں مبینہ طور پر ایسے الفاظ کہے تھے جن کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا ہے۔
فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کیخلاف از خود نوٹس کیس کل سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس کی کل جمعہ کے روز سماعت کرے گا۔
جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی کیس کی سماعت کرنے والے تین رکنی بنچ میں شامل ہوں گے۔