فرزانہ صدیقی : اسلام آباد کے علاقے جی 10 میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی کوشش، شہری نے کمال بہادری دکھاتے ہوئے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہری محمد اصغر خان جی الیون میں بنک سے رقم نکلوا کے گھر پہنچا، ڈاکو اس کا پیچھا کرتے ہوئے اس کے گھر تک آگئے، اصغر خان گاڑی کو پارک کر رہا تھا جب ڈاکووں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی، اسی دوران شہری اور ڈاکوؤں میں ہاتھا پائی ہوئی، شہری نے ہاتھا پائی کے دوران ڈاکو سے اسکا پستول بھی چھین لیا، جس پر دوسرا ڈاکو ڈر کے مارے اپنے ساتھی کو چھوڑکر فرار ہو گیا ۔ اصغر خان کی مزاحمت کے بعد دو اور شہریوں نے اصغر خان کی مدد کی ۔
ڈاکو کو دیگر شہریوں کی مدد سے قابو کر کے تھانہ رمنا کی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ ڈکیتی کاہے یا لین دین کا اس پر تفتیش کر رہے ہیں۔