ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن, 5 یونٹس کی پروڈکشن بند کردی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن, 5 یونٹس کی پروڈکشن بند کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، 1544 فوڈ پوائنٹس کی چیکینگ کی گئی جس پر 4 مقدمات درج کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ فیلڈ میں آپریشن کرتے ہوئے جعلسازی میں ملوث یونٹ دھر لیے۔ لاہور زون میں 1544 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 یونٹس کی پروڈکشن بند کر کے 15لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔اس کے علاوہ 5100 لٹر ملاوٹی دودھ ، 800 کلو بیمار مرغیاں سمیت ناقص آئل اور بھاری مقدار میں ممنوعہ ایکسپائر اشیاء تلف کر دی گئیں ہیں۔فوڈ اتھارٹی کی جانب سے  بتایا گیا ہے کہ ملک پروسیسنگ یونٹ میں پاوڈر، فرمالین اور چینی کی ملاوٹ سے جعلی دودھ تیار کیا جارہا تھا ۔ اس کے علاوہ مضر صحت دودھ کو مختلف برانڈز کی پیکنگ لگا کر بھی فروخت کے لیے تیار کیا جارہا تھا۔

ڈی جی فوڈ کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ سپلائی کے لیے آنے والی موذی بیماری زدہ مرغیاں پکڑ لی گئیں اور معروف فوڈ پوائنٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات، جالے لگی دیواریں، زنگ آلود برتن استعمال پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ۔

ڈی جی کا مزید کہنا تھا کہ سیفٹی ٹاسک فورس علی الصبح ناکہ بندی کر کے اور ٹولنٹن مارکیٹ میں سپلائی چین کی مسلسل چیکینگ کی جا رہی ہے۔