ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرنے کا حکم، الیکشن کمیشن نے نظر ثانی درخواست دائر کر دی

PTI Intra Party Election, City42, Peshawar High Court, Election Commission of Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کو مسترد کرنے کے اپنے فیصلہ کے خلاف حکم امتناع جاری کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اورانتخابی نشان سےمتعلق سنگل بنچ کے فیصلے پرنظرثانی کی جائے۔
یہ درخواست الیکشن کمیشن کے وکیل کےوساطت سے دائر کی گئی  ہے اور اس میں حکم امتناع کے فیصلہ پر نظرثانی کے لئے ڈبل بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
پشاورہائیکورٹ نےپی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کو پی ٹی آئی کے آئین اور الیکشن قوانین کے خلاف قرار دے کر مسترد کرنے اور پی ٹی آئی کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے متعلق الیکش کمیشن کےفیصلہ کومعطل کرنے کے لئے حکم امتناعی جاری کر دیاتھا۔عدالت نےالیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کرنےکا  حکم دیا تھا۔پشاور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کےانتخابی نشان بلا کو بھی بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔