جہانگیر ترین کے کاغذات لودھراں سے بھی منظور ہو گئے

Jahangir Tareen, Lodhran NA 155, City42, Istahkam e Pakistan Party, Election2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لودھراں  میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155میں استحکام پاکستان پارٹی کے لیڈر جہانگیر ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

این اے 155 لودھراں سے چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین ککا نام سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے آویزاں کی گئی فہرست میں شامل ہے۔  ریٹرننگ آفیسر 155 لودھراں نے لسٹ اپنے دفتر میں آویزاں کر دی۔