لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر کار حادثہ، گھرانے کے چار افراد ہلاک

Lahore Sialkot Motorway, Road Accident, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر کالاشاہ کاکو کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹ جانے سے ایک ہی فیملی کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

اطلاعات کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے پر کالا شاہ کاکو کے قریب سفر کرتے ہوئے کار کا ٹائر پھٹ گیا تھا جس سے کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ کار مین سوار چار افراد کار کے الٹنے سے بری طرح زخمی ہو گئے۔  کار میں سوار تاجر ہمایوں اور ان کے دو بچے ہسپتال لےجاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ تاجر کی بیوی کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال پہنچا دیا گیا  جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔  مرنیوالوں کی شناخت تاجر ہمایوں بٹ، ان کی بیوی،  14سالہ بیٹا احد بٹ ، 10سالہ بیٹی روحی کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثہ کا شکار فیملی کے ارکان آج ہی عمرہ کی سعادت حاصل کر کے واپس اائے تھے اور سمبڑیال جا رہے تھے