ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت ابوبکر صدیقؓ کے یوم وفات پر چھٹی کی قرار داد متفقہ طور پر منظور

Punjab Assembly
کیپشن: Punjab Assembly
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یومِ وفات پر سرکاری چھٹی کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

مولانا معاویہ اعظم طارق نےپنجاب اسمبلی میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یومِ وفات پر سرکاری چھٹی سے متعلق  قرارداد پیش کی، قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ریاستِ مدینہ کی طرز پر تشکیل دینے کا خواب تبھی شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے جب خلفائے راشدین کی خدمات، فضائل و مناقب کا ذکر عام کیا جائے اور ان کے قائم کردہ اصولوں کو تسلیم کرتے ہوئے اپنایا جائے ۔ اس لیے ضروری ہے کہ پاکستانی قوم کو خلفائے راشدین کی خدمات و فضائل سے روشناس کروانے کیلئے کم از کم ان کے ایامِ وفات پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2021-12-30/news-1640867780-3198.jpg

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ آئندہ ماہ جنوری 2022 میں 22 جمادی الثانی سنہ 1444ھ کے مطابق خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یوم وفات پر عام تعطیل کا اعلان کرکے ریاست مدینہ کے عنوان پر حکومتی سربراہی میں پروگرام منعقد کیے جائیں۔

Sughra Afzal

Content Writer