ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کسی مشکل میں نہیں۔ عمران خان

حکومت کسی مشکل میں نہیں۔ عمران خان
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google Images
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر تین ماہ بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے۔ حکومت کسی مشکل میں نہیں ہے۔ 

پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف آج آرہا کل آرہا ہے۔ جب وہ سعودی عرب گئے تھے تب بھی یہی کہا جاتا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر نہیں ہوتی وہ دراصل نوکری کی درخواست ہوتی ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی میں منی بجٹ کے فنانس بل کی مظوری کے سلسلے میں اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاوس پہنچے ہیں۔ 

وفاقی کابینہ کی طرف سے منی بجٹ کی منظوری کے بعد اب فنانس بل قومی اسمبلی سے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔