(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی رکشہ چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بالی وڈ فلموں کے ہیرو سلمان خان ان دنوں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پنویل میں اپنے فارم ہاؤس میں چھٹیاں منا رہے ہیں، انسٹا گرام پر سلمان خان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بجرنگی بھائی جان سلمان خان رات کے وقت پنویل کی سڑک پر رکشا چلارہے ہیں اور انہیں دیکھ کر لوگ بھی جمع ہونا شروع ہوگئے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ سلمان خان 56سال کے ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنی 56ویں سالگرہ بڑے زور و شور کے ساتھ پنویل فارم ہاؤس میں منائی، جس میں انہوں نے اپنی فیملی اور دوستوں کے علاوہ سیلیبریٹریز کو بھی شریک ہونے کی دعوت دی تھی۔
واضح رہے کہ سلمان خان گزشتہ دنوں اپنی 56 ویں سالگرہ منانے کیلئے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ اپنے فارم ہاؤس میں موجود تھے کہ انہیں سانپ نے ڈس لیا، تاہم اداکار کو فوراً ممبئی کے اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں 6 گھنٹے تک طبی امداد دی گئی۔