ویب ڈیسک: فلاحی کاموں کے لئے مشہور کویتی اداکارہ الہام الفدالہ کی طبعیت اچانک بگڑ گئی ۔ شوہر شہاب گوہر نے عوام سے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
کویتی آرٹسٹ الہام الفدالہ کی ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقلی اور آئی سی یو میں زیر علاج ہونے کی ویڈیو مشرق وسطی میں دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
یادرہے الہام الفدالہ اپنے شوہر کے ساتھ ان کی سالگرہ کی تقریب منارہی تھیں کہ اچانک ان کی حالت بگڑ گئی۔ دوروز قبل ہی الفدالہ نے ایک معصوم عراقی بچی مریم الرقیبی کے علاج اور آپریشن کے لئے 22 ملین عراقی دینار( دو کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے) عطیہ کئے تھے۔
الفدالہ کے اپنے سابق شوہر سے بھی اختلافات کی خبریں عام ہیں جبکہ کہا جارہا ہے ک ان کے میڈیا مینجر اور ان کی سابق سوتن ان کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلانے میں مصروف ہیں۔