ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرجیل میں ایمبولینس فراہم کرنے کاحکومتی وعدہ وفانہ ہوسکا

Ambulances purchase
کیپشن: Ambulances purchase
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جیلوں میں قیدیوں کو سہولتوں کے دعووں صرف دعووں کی حدتک۔قیدیوں کو بروقت ہسپتالوں میں منتقل کرنےکےلئے ہرجیل میں ایمبولینس فراہم کرنے کاحکومتی وعدہ وفانہ ہوسکا۔حکومت نے تاحال محکمہ جیل کوایمبولینسزکی خریداری کےلئے فنڈزفراہم نہ کئے جاسکے۔
 بیمارقیدیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنےکےلئے 43جیلوں میں ایمبولینسزکےلئے فنڈز فراہم نہ کئےجاسکے۔حکومت نے تمام جیلوں کے لئے ایمبولینس فراہمی کےلئے 36کروڑ روپے کےفنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا.لاہورمیں 8ہزارسے زائدسمیت پنجاب بھرکی جیلوں میں 52ہزارسےزائد قیدی ہیں۔۔سینکٹروں قیدی منشیات کے عادی۔ایڈز۔ہیپاٹائٹس ۔ٹی بی۔دل کے امراض سمیت دیگر بیماریوں کے موجود ہیں جنکووقتا فوقتا جیل سے باہرہسپتالوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتالوں میں منتقل کرنے کےلئے بروقت ایمبولینس موجود نہیں ہوتی۔عدالت کی جانب سے باربار احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ ہسپتالوں کے گیٹ پرایمبولینس موجود ہونی چاہئےتاکہ بیمار قیدیوں کو بروقت ہسپتال منتقل کرکے قیمتی جانوں کاضیاع روکا جاسکے۔حکومتی احکامات کےباوجودخریداری کےلئےفنڈز کی سمری تاحال منظور نہ ہوسکی جسکی وجہ سےجیلوں سے قیدیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کےلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔