ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ معاہدے کے تحت اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

مکہ معاہدے کے تحت اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مکہ معاہدے کے تحت اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ معاہدے کے تحت اہم اجلاس ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کریں گے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اجلاس میں شریک ہوں گے۔ 

ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ و دفاع بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترکیہ اور سعودی عرب کے چیفس آف جنرل اسٹاف بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ 

مکہ معاہدے کے تحت اجلاس پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے تاریخی برادرانہ تعلقات کی عکاسی ہے۔ پاکستان کی مکہ معاہدے کے تحت اجلاس میں شرکت خطے میں دیرپا امن و استحکام کی خواہش کا اظہار ہے۔ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی و اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی۔