ویب ڈیسک : دارالحکومت میں شورومز کی غیرقانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعدد غیرقانونی پارک کی گئی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا دیا گیا۔
دارلحکومت میں قائم شورمز کی سڑک پر غیرقانونی پارکنگ کےخلاف آپریشن کیا گیا، اس دوران شورومز انتظامیہ اور مارکیٹ یونین کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ آپریشن سیکٹر جی نائن اور جی ایٹ کے شورومز کے خلاف کیا گیا، شورومز انتظامیہ اور مارکیٹ یونین سے بھی ملاقات کی گئی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے آپریشن سے متعلق بتایا کہ غیرقانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
سی ٹی او نے کہا کہ مراکز کے اطراف میں ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹیں دور کی گئیں، متعدد غیرقانونی پارک کی گئی گاڑیوں کو بھی سڑک سے ہٹایا گیا۔