ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کا سیلاب متاثرین کیلئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن بلاتعطل جاری

پنجاب پولیس کا سیلاب متاثرین کیلئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن بلاتعطل جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر کے مختلف دریاؤں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب پولیس کی جانب سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن بلاتعطل جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً ایک لاکھ کے قریب سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جن میں 40 ہزار 359 مرد، 30 ہزار خواتین اور 27 ہزار 600 سے زائد بچے شامل ہیں۔ پنجاب پولیس نے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے 86 ہزار سے زائد مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ لاہور میں اب تک 5 ہزار سے زائد افراد کو سیلاب متاثرہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے۔

 ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ریسکیو آپریشنز کے لیے پنجاب پولیس کی 700 سے زائد گاڑیاں اور 40 کشتیاں استعمال میں لائی جا رہی ہیں۔

آئی جی پنجاب  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر پنجاب پولیس سیلاب متاثرین کے محفوظ انخلا اور ریلیف کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں سے متاثرہ افراد کے انخلا اور ریسکیو سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں پناہ گزین متاثرہ افراد کو سکیورٹی، خوراک اور ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ قائم رکھا جائے۔