ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانی کو ذخیرہ کرنے کے منصوبے بنانے پڑیں گے؛ سپیکر پنجاب اسمبلی

پانی کو ذخیرہ کرنے کے منصوبے بنانے پڑیں گے؛ سپیکر پنجاب اسمبلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ یہ مصیبت کا وقت ہے، صورتحال ناقابل بیان ہے، پانی کو ذخیرہ کرنے کے منصوبے بنانے پڑیں گے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ سیلاب کی کیفیت ہے، سیلاب سے بہت بڑی تعداد میں نقل مکانی ہوئی ہے ، زراعت اور فصلیں متاثرہ علاقوں میں مکمل تباہ ہوگئی ہیں، پانی کا بہاؤ بہت زیادہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ لاہور کی نہروں سے پانی سڑکوں پر آنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، جعلی خبروں پر کسی طرح کان نہ دھرے جائیں ، معمولات زندگی کو بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

  ملک احمد خان نے کہا کہ میں نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں، ڈیم بنانے کے لیے اپنی تمام سیاسی قوت استعمال کروں گا ، اویس خان سے بات کریں گے، ہمارے لاکھوں ایکڑ برباد ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ  اس صورت حال میں ہم بجلی کے بل نہیں دے سکتے، نہ بینک کا قرضہ دے سکتا ہوں ، زمینوں پر فصلوں کی کٹائی نہیں ہوگی تو کیسے ادائیگی کریں گے؟