ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں معرکہ حق مونومنٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ 

اسلام آباد میں معرکہ حق مونومنٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی حکومت کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد میں معرکہ حق مونومنٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسلام آباد میں معرکہ حق مونومنٹ کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے معرکہ حق مونومنٹ کی تعمیر کی زمہ داری ایف ڈیو او کو دے دی ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں معرکہ حق مونومنٹ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ 

ایف ڈیو او کی مشینری معرکہ حق مونومنٹ کی تعمیر میں مصروف عمل ہے۔ پاکستان موومنٹ پارک میں نیشنل فلیگ پول کو ہٹایا جا رہا ہے، معرکہ حق مونومنٹ کی تعمیر کے ساتھ نیشنل فلیگ پول بھی پہلے سے بڑا تعمیر کیا جائے گا۔ معرکہ حق مونومنٹ میں یاد گار شہداء، فتح ون اور لڑاکا طیاروں کے ماڈلز بھی نصب کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں معرکہ حق مونومنٹ میں پاکستان کی شاندار کامیابی کی تاریخ کو خوبصورتی سے آویزاں کیا جائے گا۔ پریڈ گراؤنڈ اور پاکستان مونومنٹ کے درمیان ایکسپریس وے سے منسلک معرکہ حق مونومنٹ کو بہترین راستہ دیا جائے گا۔