ویب ڈیسک:اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے ان سے منسوب جعلی اور ایڈیٹ شدہ تصاویر ایک ویب سائٹ پر شائع ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق اس ویب سائٹ پر میلونی سمیت کئی دیگر ہائی پروفائل خواتین کی تصاویر کو ڈیجیٹل طور پر مسخ کر کے پیش کیا گیا۔ وزیراعظم میلونی نے اسے خواتین کی تذلیل اور ناقابلِ برداشت حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ایسی گھٹیا کوششیں نہ صرف میری شخصیت بلکہ تمام خواتین کے خلاف ہیں۔"
وزیراعظم جارجیا میلونی نے متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی اور سخت قانونی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
اس معاملے نے اٹلی سمیت یورپ میں بھی پرائیویسی اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے استعمال پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ اس طرح کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے خواتین کی ساکھ اور ذاتی زندگی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔