ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی جھوٹا پروپیگنڈابے نقاب، تین پاکستانی شہریوں کو دہشتگرد قرار دینے کی کوشش ناکام

بھارتی جھوٹا پروپیگنڈابے نقاب، تین پاکستانی شہریوں کو دہشتگرد قرار دینے کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور:بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف من گھڑت الزامات اور پروپیگنڈا کی روایت کو دہرایا۔ ریاست بہار کے انتخابات سے قبل، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی ایماء پر بھارتی میڈیا نے پاکستان مخالف مہم کا آغاز کیا، جس میں تین بے گناہ پاکستانی شہریوں کو دہشت گرد قرار دے کر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا۔

28 اگست 2025 کو بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ تین پاکستانی شہری کھٹمنڈو کے راستے بھارتی ریاست بہار میں داخل ہوئے ہیں اور انہیں دہشت گرد قرار دے کر ملک بھر میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تاہم جلد ہی ان تینوں افراد  حسنین علی، محمد عثمان اور عادل حسین کے بیانات اور سفری شواہد سامنے آ گئے جنہوں نے بھارتی دعووں کی قلعی کھول دی۔

حسنین علی نے بتایا کہ وہ نیپال میں صرف گھومنے کے لیے رکا تھا اور 28 اگست کو باتک ایئر ویز کے ذریعے ملائیشیا روانہ ہوا تاکہ کمبوڈیا میں ملازمت حاصل کرے۔محمد عثمان، بہاولپور کا رہائشی، 8 اگست کو دبئی سے کھٹمنڈو پہنچا اور اس کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔عادل حسین، میرپور خاص کا رہائشی 8 اگست کو کھٹمنڈو پہنچا اور 27 اگست کو کمبوڈیا روانہ ہوا۔ اس کا کہنا ہے کہ نیپال میں صرف سیاحت کے لیے رکا تھا۔
حالیہ واقعات کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت خاص طور پر "آپریشن سندور" کی ناکامی کے بعد پاکستان اور کشمیری شہریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات، فیک انکاؤنٹرز اور دہشتگردی کے الزامات کا سہارا لے رہا ہے تاکہ اپنی اندرونی ناکامیوں کو چھپایا جا سکے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے مئی 2025 میں بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیتے ہوئے 3 رافیل طیارے اور کئی ایئر بیسز تباہ کیے تھے، جس کے بعد بھارت شدید دباؤ کا شکار ہے اور ایسے پروپیگنڈے کے ذریعے اپنی عوام کو گمراہ کر رہا ہے۔