ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانچ سے زیادہ سمز کے استعمال پر فون بلاک،پی ٹی اے نے وائرل نوٹیفکیشن جعلی قراردے دیا

پانچ سے زیادہ سمز کے استعمال پر فون بلاک،پی ٹی اے نے وائرل نوٹیفکیشن جعلی قراردے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

 اس  نوٹیفکیشن میں صارفین کے پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر موبائل فون بلاک کرنے کا انتباہ ہے۔

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے اور اسے جعلی قرار دیا ہے۔

 یہ افواہ ایک مبینہ پریس ریلیز کے ذریعے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی اے نے ایسا ضابطہ نافذ کیا ہے۔

  اس جعلی دستاویز پر پی ٹی اے کا لوگو بھی موجود تھا اور اس میں صارفین کو وارننگ دی گئی تھی۔

 وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے کی صورت میں ان کے نیٹ ورک سروسز معطل کر دی جائیں گی۔