ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری

گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دے دی ۔

علاوہ ازیں حکومت بلوچستان نے اپنے نان ایکس آفیشیو رکن کو تبدیل کرتے ہوئے محفوظ علی خان کو این ایف سی میں نامزد کیا تھا جس کی صدر نے باضابطہ منظوری دے دی، اس منظوری کے ساتھ ہی پچھلی نامزدگی منسوخ ہوگئی ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کریمنل لاز ترمیمی بل 2025ء  کی بھی توثیق کر دی ہے، اس طرح صدر نے ایک ہی دن میں این ایف سی کی تشکیل نو اور اہم قانون سازی پر حتمی منظوری دیدی۔