ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

'' سکون ویلنیس ''نے عالمی سطح پر گلوبل امیج ایوارڈ اپنے نام کرلیا

'' سکون ویلنیس ''نے عالمی سطح پر گلوبل امیج ایوارڈ اپنے نام کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی ادارے "سکون ویلنیس" نے صحت اور فلاح و بہبود کے شعبے میں اپنی انقلابی خدمات کے اعتراف میں "گلوبل امیج ایوارڈ (GIA)" حاصل کر لیا۔

سکون ویلنیس کی یہ کامیابی نہ صرف ادارے کے لیے بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے۔ "میڈ اِن پاکستان" کا لیبل لیے یہ ادارہ صحت و تندرستی کے میدان میں عالمی معیار کی خدمات فراہم کر رہا ہے اور نوجوان پاکستانی کاروباری افراد اور انوویٹرز کے لیے ایک روشن مثال بن چکا ہے۔

سکون ویلنیس کے سی ای او اور بانی جناب روحیل احمد شیخ اس کامیابی کے مرکزی کردار ہیں جنہوں نے پاکستان میں صحت و تندرستی کے شعبے میں جدید طرزِ فکر اور بہترین خدمات متعارف کروائیں۔انہوں نے نہ صرف ملک میں ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کیا ہے۔

سکون ویلنیس کی یہ کامیابی اس بات  کو واضح کرتی ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ، وژن، اور انوویشن کی کوئی کمی نہیں, اگر عزم اور محنت ہو تو عالمی سطح پر کامیابی ممکن ہے۔