فاران یامین: دریائے راوی کے سیلابی پانی سے سانپ نکلنے کا دوسرا واقعہ، لاہور میں دریائی پانی کے ساتھ آنے والا سانپ جھاڑیوں میں پھنس گیا۔
ریسکیو اور ڈبل ون ڈبل ٹو کے عملے نے سانپ کو واپس دریا میں ڈال دیا۔
گزشتہ روز ظفروال میں نالہ ڈیک کے سیلابی پانی میں بہہ کر آنے والے دیوقد اژدھا کو شہریوں نے فائرنگ کر کے مار ڈالا تھا۔
ظفروال کے گاؤں فتح پور میں سیلابی پانی میں اژدھا بہہ کرآیا جوکہ کم وبیش 20 فٹ لمبا بتایا گیاہے ۔
سیلاب آنے پر پانی کے ساتھ ایسے جانور رہائشی علاقوں میں آ جاتے ہیں۔
ظفروال ۔نالہ ڈیک سیلابی پانی میں بہہ کر آنے دیوقد اژدھا ماردیا گیا pic.twitter.com/judUnUfiGE
— mianiftikkhar ramey (@ramey31769) August 29, 2025