ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میئر کراچی کا کے ایم سی ملازمین کو الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

میئر کراچی کا کے ایم سی ملازمین کو الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی ملازمین کے لیے الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ڈسپیچ رائیڈرز اور خواتین ملازمین کو یہ بائیکس دی جائیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی (KMC) نے اخراجات میں کمی اور ماحولیاتی بہتری کے لیے مرحلہ وار اپنی موٹربائیکس کو الیکٹرک بائیکس سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کے مطابق 2 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی بائیک 2 لاکھ 15 ہزار روپے میں خریدی گئی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 20 بائیکس حاصل کی گئی ہیں، جنہیں کے ایم سی کے ورکرز میں تقسیم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک بائیکس چارج کرنے کے لیے بلدیہ عظمیٰ کی عمارت میں چارجنگ اسٹیشن قائم کر دیا گیا ہے، اور مستقبل میں شہر کے مختلف مقامات پر مزید چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائیں گے، جنہیں موبائل ایپ کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکے گا۔

میئر کراچی نے دعویٰ کیا کہ کے ایم سی پاکستان کی پہلی کونسل ہے جو مکمل طور پر سولر انرجی پر منتقل ہو چکی ہے، اور سڑکوں جیسا کہ شارع فیصل، شاہراہ ایران، اور شاہراہ غالب کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔