ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی بلوں سے پریشان عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری

بجلی بلوں سے پریشان عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مہنگائی کے مارے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں جاری ہیں، روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے اضافے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزارت خزانہ نگراں وزیراعظم کی مشاورت سے دے گی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئندہ 15 دنوں کے لیے کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں دو روپے اضافے کی تجویز ہے، مٹی کے تیل اور پٹرول پر لیوی برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer