چاند نواب کی ویڈیو نیلامی کیلئے پیش، قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

 چاند نواب کی ویڈیو نیلامی کیلئے پیش، قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
کیپشن: Chand Nawab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کچھ سال پہلے  چاند نواب کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ عید کے موقع پر ان کی سادہ سی ویڈیو انہیں اس قدر مقبول کر دے گی اور وہ سپر سٹار بن جائیں گے ۔

 تفصیلات کے مطابق عید پر کراچی سے اندرون ملک جانے والے پردیسیوں کی کوریج کرتے ہوئے عوام چاند نواب کے آگے سے گزر رہے تھے، اور چاند نواب کی ریکارڈنگ بار بار خراب ہو رہی تھی جس پر وہ غصہ ہو رہے تھے ۔ان  کا یہ کلپ سو شل میڈیا پر  اس قدر مشہور ہوا کہ اسے سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان میں کاپی کیا گیا اور اداکار نواز الدین صدیقی نے فلم میں پاکستانی صحافی چاند نواب کا کردار ادا کرتے ہوئے اسی منظر کو فلم میں دہرایا۔

اب ، یہ ویڈیو آپ کی ہو سکتی ہے! اسے فاؤنڈیشن نامی ویب سائٹ پر بطور این ایف ٹی (نان فنگیبل ٹوکن) نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس کی کم از کم بولی 20 ایتھریم ٹوکن پر ہے جو کہ ایک اندا زے کے مطابق 46لاکھ بھارتی روپے یعنی(  کم و بیش ایک کروڑ پاکستانی روپے) سے شروع ہو گی۔

 ویب سائٹ پر نیلامی کرتے چاند نواب نے ڈسکرپشن میں لکھا میں کہ میں ایک رپورٹر ہوں ، سال 2008 میں یوٹیوب پر میری ویڈیو  اپلوڈ ہوئی جس میں، میں ایک ریلوے سٹیشن پر عید کے تہوار کی خبر دے رہا ہوں اور لوگ بار بار تنگ کر رہے ہیں، میری جھنجھلاہٹ ، غصے پر مبنی تاثرات کو فیس بک پر لاکھوں ویوز ملے اور وہ ویڈیو وائرل ہو گئی ۔

سال 2016 میں میری مقبولیت میں اس وقت اضافہ ہوا جب فلمساز کبیر خان نے اپنی فلم بجرنگی بھائی جان میں نواز الدین صدیقی کی صورت میں میرا کردار تخلیق کیا ، اس سے مجھے راتوں رات شہرت ملی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer