ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شلپا شیٹھی نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی؟ اہم خبر آگئی

شلپا شیٹھی نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی؟ اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے شوہر راج کندرا سے الگ رہنے کے بارے میں سوچ بچار شروع کردی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹھی کے قریبی دوست کا کہناہے کہ اداکارہ بچوں کو لیکر اپنے شوہر سے دور جانے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں کیونکہ راج کندرا کی وجہ سے جو مسائل پیدا ہوئے ہیں وہ جلد ہونے والے نہیں اور اس میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ شلپا خود نہیں جانتی تھیں کہ ان کے شوہر کے پاس پیسہ ناجائز ذرائع سے آرہا ہے۔

شلپا  کی دوست کا کہنا ہے کہ اداکارہ راج کندرا کے غیر قانونی پیسوں سے کچھ بھی نہیں لینا چاہتی اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچے بھی اپنے باپ کی ناجائز دولت سے دور رہیں۔ شلپا خود ایک جانی مانی اداکارہ ہیں لہذا وہ اپنے اور بچوں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے فلم انڈسٹری میں مزید کام ڈھونڈرہی ہیں۔

 یاد رہے کہ جب سے  شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا  پورنو گرافی کیس میں گرفتار ہوئے، تب سے اداکارہ  کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی جارہی ہیں، کبھی پولیس اداکارہ کو تفتیش کے لیے بلاتی ہے تو کبھی گھر پر پولیس کا چھاپا پڑجاتا ہے۔