ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی پر کیوں نہیں آئے؟ شرکت نہ کرنیوالوں کو نو بیاہتا جوڑے نے بل بھیج دیا

شادی پر کیوں نہیں آئے؟ شرکت نہ کرنیوالوں کو نو بیاہتا جوڑے نے بل بھیج دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا کے شہر شکاگو  کے رہائشی نوبیاہتا جوڑے نے اپنی شادی میں شرکت نہ کرنے والوں کو 240 ڈالر  فی کس کا بل بھیج دیا۔

تقریب میں مدعو کئے جانے اور وعدہ کرکے نہ آنے والوں کو 'نو کال، نو شو' کے پیغام کے ہمراہ 240 ڈالر کا بل بھیج دیا گیا ہے اور ستم بالائے ستم یہ ٹویٹ شیئر بھی کردی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور ٹویٹر صارفین کی جانب سے اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 شکاگو کے ڈو سیمنز اور ڈیڈرا میکگھی کی  شادی کی تقریب جمیکا کے ریزورٹ میں ہوئی تھی۔ ڈو سیمنز  کا کہناتھا کہ بات پیسوں کی نہیں ہے۔ مہمانوں کی عدم شرکت پر بہت زیادہ دکھ پہنچا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی بے عزتی محسوس ہوئی، کسی نے بتانا یا میسیج کرنا تک مناسب نہیں سمجھا کہ وہ نہیں آرہے۔