ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار ارمان کوہلی کی گرفتاری، وجہ سامنے آگئی

 اداکار ارمان کوہلی کی گرفتاری، وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سلمان خان کی  فلم "پریم رتن دھان پائیو"  اور بگ باس شو سے شہرت پانیوالے  اداکارارمان کوہلی منشیات کیس میں گرفتار، گھر سے کوکین برآمد

تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی  فلم "پریم رتن دھان پائیو"  اور بگ باس شو سے شہرت پانیوالے  اداکارارمان کوہلی منشیات کیس میں گرفتار،پولیس  کی جانب سے   اداکار ارمان  کوہلی کے گھر پر چھاپہ مار کرا گیا تولاکھوں روپے مالیت کی کوکین برآمد ہوئی  جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔ بالی ووڈ اداکار ارمان کوہلی کو منشیات کے کیس میں ممبئی میں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفتیش سے اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ ارمان کوہلی کے گھر سے ملنے والی کوکین جنوبی امریکی قسم کی تھی اور کیس کے تانے بانے بین الاقوامی رابطوں سے منسلک ہیں۔ گرفتاری سے پہلے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ارمان کوہلی سے کیس کے معاملے پر پوچھ گچھ بھی کی تھی۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو ممبئی زونل یونٹ کے ڈائریکٹر سمیر وینکھڈے کے مطابق ارمان کے گھر سے کچھ مقدار میں کوکین قبضے میں لی گئی ہے۔ 

ہفتے کو انسداد منشیات ایجنسی نے ایک بڑے ڈرگ سپلائر اجے راجو سنگھ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے منشیات برآمد کی تھی، جس کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ ارمان کوہلی کا بھی اس معاملے سے تعلق ہے جس پر مذکورہ بالا کارروائی عمل میں لائی گئی۔