ویب ڈیسک: ملک بھرمیں کورونا سے مزید 66 افراد انتقال کرگئے۔اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 670 ہو گئی۔
این سی او سی کی جانب سےجاری اعدادو شمار کےمطابق کوروناوائرس سے مزید 66 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 670 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 800 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 56ہزار 641 ہوگئی۔
Statistics 30 Aug 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) August 30, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 56,279
Positive Cases: 3800
Positivity % : 6.75%
Deaths : 66
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 56 ہزار 279کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.75 فیصد رہی ۔لاہور میں مہلک وائرس مزید 8 قیمتی زندگیاں نگل گیا,کورونا وائرس کے586 نئے کیسز رپورٹ جبکہ مثبت کیسز کی شرح10.2فیصد ریکارڈ کی گئی۔