ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم عاشور پروزیر توانائی پنجاب کا خصوصی ویڈیو پیغام

یوم عاشور پروزیر توانائی پنجاب کا خصوصی ویڈیو پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعودبٹ/ملک اشرف) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نےیوم عاشور پر خصوصی ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا اسلامی تاریخ کا ایک دل خراش سانحہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہناتھا کہ حضرت امام حسینؑ نے ظلم اور عدل و انصاف کے درمیان واضح لکیر کھینچ دی،کربلا میں سیدنا امام حسینؑ کا کردار عالم اسلام کے مسلمانوں کے لئےمینارہ نور ہے،سیدنا حسینؑ رہتی دنیا تک حق و باطل کے میزان کی کسوٹی ہیں،موجودہ دور میں مودی اور یزید کا فلسفہ ایک ہے۔

اختر ملک نے کہا کہ مودی کشمیری مسلمانوں پرظلم وستم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے،دعا ہےاللہ تعالی جلد کشمیریوں کو وقت کے یزید کے چنگل سے آزاد کرائے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یوم عاشور ‌نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی رواداری کے ساتھ منایا جا رہا ہے, لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں پر  گامزن ہے، عزاداران نوحہ خوانی، ماتم، زنجیر زنی اور سینہ کوبی کر کے حضرت امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

 دوسری جانب علی رضا آباد میں شبیہ ذوالجناح کا قدیمی جلوس امام بارگاہ سید شبیر حسین شاہ سے برآمد ہوا۔عزاداروں نے ماتم اور نوحہ خوانی کی ۔جبکہ جلوس میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بھی کثیرتعدادشریک تھی ،جلوس کی برآمدگی سےپہلےمجلس عزاءمنعقدہوئی جس میں شہدائے کربلا کی عظیم قربانی اور اہلبیت کے مصائب بیان کئے گئے ،جلوس میں نوحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

یوم عاشور کےموقع پرجگہ جگہ سبیلوں کابھی اہتمام کیاگیا تھا ،جہاں عزاداروں کو دودھ، شربت اور پانی پلایا گیا،جبکہ انجمن حسینیہ کےرضا کاروں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔شبیہ ذوالجناح کا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مسجد مریم پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer